10 اپریل ، 2012
راولپنڈی…گیاری سیکٹر میں 452 فوجی اور سویلین ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن میں 2 ڈوزر، 2 ارتھ موور، 2 ڈمپر اور 3 ایکسویٹرز شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تودہ گرنے والے مقام پر پانچ مقامات کی نشاندہی کر دگئی ہے جن میں سے 2 پر مشینری اور 3 پر ہاتھوں سے کھدائی ہورہی ہے۔ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کی 7 رکنی ٹیم بھی زندگی تلاش کرنے والے آلات کے ساتھ مصروف عمل ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق موسمی حالات موزوں ہوتے ہی غیرملکی امدادی ٹیموں کو پہنچادیاجائے گا۔