10 اپریل ، 2012
نئی دہلی… بھارتی سپریم کورٹ نے سزا پوری ہونے کے باوجود بھارتی جیلوں میں پاکستانیوں کو قید رکھے جانے پر افسوس کا اظہارکیا ہے، اور سوال کیاہے کہ پاکستانی اب تک جیل میں کیوں ہیں ۔نئی دلی میں بھارتی سپریم کورٹ کے جج آر ایم لدھا نے غیر ملکی قیدیوں کے مقدمہ میں سماعت کے دوران ریمارکس دئے کہ ایسے کیس ہمارے لئے درد کا باعث ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ان 16افراد کے مقدمہ میں کیا رکاوٹ درپیش ہے؟پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16قیدیوں میں 14 ذہنی طور پر کمزور اور دو گونگے بہرے ہیں اور اپنی سزا کی مدت پوری کرنے کے باوجود قید میں ہیں۔۔اتوار کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم من موہن سنگھ کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس لدھا نے سوال کیا کہ ان قیدیوں کا معاملہ اعلیٰ ترین سطح پر کیوں نہیں اٹھایا گیا۔