10 اپریل ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں گذشتہ روز پرنس روڈ فائرنگ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چھ میں سے چار افراد کو سپردخاک کردیا۔ گذشتہ روز پرنس روڈ فائرنگ واقعہ میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے ان میں سے چار افراد قربان علی، شوکت علی، ذوالفقار اور محمد حسین کی تدفین ہزارہ ٹاون قبرستان میں عمل میں لائی گئی، تدفین میں لواحقین کے علاوہ علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی نے پڑھائی ، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے باقی دو افراد کی تدفین علمدار روڈ پر بہشت زینب قبرستان میں ادا کی گئی۔ تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔