10 اپریل ، 2012
لاہور… وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھکاری بن کر اغیار کو سلام کرنے سے بہتر ہے عزت کی موت کو سینے سے لگا لیں ، ملک پر چھائے خطرات کے بادل ضرور چھٹیں گے۔ انہوں نے گیاری سانحہ میں دبے فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان شدید مشکلات سے دوچار ہے ، دشمن اکٹھے ہوچکے، جو ملک میں بھی ہیں اور باہر بھی ،پنجاب کو اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے ،سالانہ تین سو ارب کانقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر باتوں، شعروں اور تقریروں سے کچھ ہوسکتا تو پاکستان دنیا کا عظیم ملک بن گیا ہوتا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ وزیر اعلی نے تقریر کرنے والی کوئین میری کی طالبہ امل قمر اور ملی نغمہ پیش کرنے والے ندیم عباس کو اپنی جیب سے لیپ ٹاپ دیا۔