23 مئی ، 2014
اقوام متحدہ…اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کے تمام اثاثے منجمد کردیے ہیں۔ نائیجیریا کی شددت پسند تنظیم بوکو حرام پر القاعدہ سے تعلق کی بنیاد پر پابندی عائد کی گئی۔ سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک کی حمایت کے بعد تنظیم کے تما م اثاثے منجمد کر کے اس کے اراکین پرسفری پابندی اوراسلحے کی فراہمی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ نائیجیریا کی حکومت نے بوکو حرام پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ بوکو حرام نے گزشتہ ماہ 250 سے زائد طالبات کو اغوا کیا تھا۔ مغوی طالبات بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔