11 اپریل ، 2012
لاہور ... لاہور ، گوجرانوالہ ، شیخو پورہ اور کامونکی میں تیزہواوٴں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ لاہور میں رات گئے تیزہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش سے لاہور کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہو گیا۔ گوجرانوالہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بارش اور ڑالہ باری ہوئی جبکہ شیخوپورہ اور کامونکی میں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔