11 اپریل ، 2012
نئی دہلی ... پاکستان اور بھارت نئے ویزا معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں گے جس کے تحت دونوں ملکوں کے تاجروں کو ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا دیا جائے گا ،یہ بات دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرشاہد ملک نے پاکستانی تاجروں کے وفدکے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی حالیہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ نئے ویزا معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ شاہدملک کے مطابق نئے معاہدے کے بعد ایک سال کا نان رپورٹنگ ملٹی پل ویزہ ان تاجروں کو دیا جائے گا جن کی اسناد کی توثیق بھارتی ایف آئی سی سی آئی اور پاکستانی وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ بعد میں صحافیوں کے ایک سوال پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ملٹی پل ویزوں پر تاجر دونوں ملکوں کے تمام شہروں کا سفر نہیں کرسکیں گے پاک بھارت نئے ویزا معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔