پاکستان
11 اپریل ، 2012

کراچی:پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ فرینڈز آف لیاری کے رہنماوٴں کیخلاف درج

کراچی ... کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہل کار کے قتل کا مقدمہ فرینڈز آف لیاری کے رہنماوٴں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ کلری تھانے کے پولیس اہل کار راج محمد کو پیر کی شام ماری پور روڈ کے قریب سینما والی گلی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے راج محمد کے قتل کا مقدمہ فرینڈز آف لیاری کے رہنماوٴں عزیر جان بلوچ ، حبیب جان ، ظفربلوچ ، عمر کچھی اور دیگر کے خلاف درج کرلیا ہے۔ تاہم نامزد ملزموں میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :