پاکستان
11 اپریل ، 2012

وفاقی کابینہ کا توانانی کانفرنس کے فیصلوں و دیگر امور پر غور

وفاقی کابینہ کا توانانی کانفرنس کے فیصلوں و دیگر امور پر غور

کراچی… وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے ، اس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے پر غور ہورہا ہے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شروع ہوا تو سیاچن کے دفاع محاذ کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں کی عافیت کیلئے دعا کی ، ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں کراچی اور گلگت بلتستان سمیت ملک میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، کابینہ پاک امریکا تعلقات کی پارلیمنٹ سے منظوری اور حالیہ توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر بھی غور کررہی ہے، ۔اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ بھی لیا جائیگا جب کہ چین ،اٹلی اور عمان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے معاہدے منظوری کیلئے پیش ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :