پاکستان
11 اپریل ، 2012

پاکستان کی معاشی ترقی میں توانائی کا بحران رکاوٹ ہے، اے ڈی بی

پاکستان کی معاشی ترقی میں توانائی کا بحران رکاوٹ ہے، اے ڈی بی

منیلا… ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں توانائی کی قلت اہم رکاوٹ ہے ، معاشی سست روی کے باعث ملازمتوں کی عدم فراہمی سے امیر و غریب طبقے کے درمیان خلیج مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق بجلی و گیس کی قلت کے باعث مالی سال 2011 اور 2012 میں معاشی ترقی میں بالترتیب 3 اور 4 فیصد کمی کا خدشہ ہے جبکہ حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پیداواری لاگت میں کمی کے لیئے کوئی بہتر اقدامات بھی نہیں کیئے گے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ادارے مالی وسائل پر بڑا بوجھ ہیں پی آئی اے ، ریلوے اور اسٹیل ملز گزشتہ کئی سالوں سے خسارے میں ہیں جن میں تنظیم نو کے ساتھ ساتھ ان اداروں میں حکومتی مداخلت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں سالانہ اوسط 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب نوجوان نسل کو ملازمت کی فراہمی کے مقابلے میں معاشی ترقی اور سرمایاکاری سست ہے اور ملازمتوں میں کی عدم فراہمی کے باعث امیر اور غریب طبقے کے درمیان مزید فرق پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

مزید خبریں :