11 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیس کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان نوید کی ہلاکت کا مقدمہ دو پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور کے علاقے شریف آباد مصری شاہ کے 22 سالہ نوجوان نوید کو گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے کی پاداش میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ایس پی سٹی انوار کھیتران اور ایس ایچ او مصری شاہ مدثراللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ محافظ پولیس کے اے ایس آئی محمد سرور اور اہلکار نفیس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ،، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی بھی بنائی جا رہی ہے