کاروبار
11 اپریل ، 2012

آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح9.5فیصد رہنے کی توقع

آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح9.5فیصد رہنے کی توقع

کراچی… آئندہ مالی سال بھی مہنگائی پر قابو پانامشکل نظر آرہا ہے، مہنگائی کی شرح 9.5 فیصد رہنے کی توقع ، حکومت نے خود بتا دیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔ مالی سال13-2012کے لیئے بجٹ تجاویز آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث ہیں۔ وزارت خزانہ زرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کاحجم 30 کھرب روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال یہ 27 کھرب روپے تھا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس آمدن کا ہدف 23 کھرب روپے رکھے جانے کی امید ہے جبکہ معاشی ترقی کی شرح 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ انتخابی سال ہونے کے باعث وفاق کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے مختص رقم میں رواں سال کے مقابلے میں 50 ارب روپے اضافے کاامکان ہے۔ وفاق کے زیر نگرانی ترقیاتی اخراجات کا حجم 350 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :