11 اپریل ، 2012
کراچی… سابق سیکریٹری خارجہ سلمان بشیرنے کہا ہے کہ بھارت میں ہائی کمشنرتعینات ہونے کے بعد ان کی ترجیح وزیراعظم منموہن سنگھ کادورہ پاکستان یقینی بنانا ہوگی۔ بھارتی اخبارکوانٹرویومیں سلمان بشیر کا کہنا تھاوہ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے ،لیکن سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ پاکستان کا دورہ کریں۔ سلمان بشیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام معاملات پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ سلمان بشیر شاہد ملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔