پاکستان
11 اپریل ، 2012

فضل الرحمن کی صدر زرداری سے ملاقات، نیٹو سپلائی پر گفتگو

فضل الرحمن کی صدر زرداری سے ملاقات، نیٹو سپلائی پر گفتگو

اسلام آباد…جمیعت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ صدر زرداری نے مولانا فضل ا لرحمان سے قومی سلامتی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کو کہا ہے.صدر آصف علی زرداری نے آج جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان کو ظہرانے کی دعوت دی جسے مولانا نے قبول کرتے ہوئے ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ذارئع نے بتایا کہ اس دوران صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ وہ پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں اپنی تجاویز اور ترامیم پیش کریں اور اس کا بائیکاٹ ختم کردیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس دوران صدر زرداری نے مولانا کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ خواتین پر تشدد کے حوالیسے بل کو ان کی مشاورت اور اتفاق رائے سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :