11 اپریل ، 2012
لاہور… نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں نیٹو سپلائی مستقل بند کرنے کاحکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹرظفراللہ خان نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ نیٹو سپلائی کی وجہ سے پاکستان میں منشیات اوراسلحہ کی بھرمارہوئی اورملک میں لاقانونیت کے واقعات میں اضافہ ہوا ، بعض حصوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کوبھی تقویت ملی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیٹو سپلائی کی بندش کے حوالے سے پارلیمنٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کرے۔