پاکستان
11 اپریل ، 2012

حقانی کا فون ڈیٹا کے حق رازداری سے دستبرداری کا خط

حقانی کا فون ڈیٹا کے حق رازداری سے دستبرداری کا خط

اسلام آباد… میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے فون ڈیٹا کے حق رازداری سے دستبرداری کا خط متعلقہ کمپنی آر آئی ایم کو بھجودایاہے حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کے مطابق حسین حقانی نے بلیک بیری کمپنی کو بھیجے گئے خط میں کہاہے کہ فون ڈیٹا سے متعلق تفصیلات ، انہیں یا ان کے وکیل زاہد بخاری کو بھجوادی جائیں ، زاہد بخاری نے بتایاکہ حسین حقانی نے یہ خط لکھنے کا فیصلہ ، اپنے وکلاء سے مشاورت سے کیا ہے اور وہ کمیشن کے ہر قانونی حکم کی تعمیل کریں گے ، میموکمیشن کی سماعت کل اسلام آباد میں ہونا ہے ، اس موقع پر کمیشن نے حسین حقانی کو طلب بھی کررکھا ہے ۔

مزید خبریں :