پاکستان
12 اپریل ، 2012

کراچی:ملیر ہالٹ میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی:ملیر ہالٹ میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی. . . . کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے جانے والی سڑک کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔ملیر ہالٹ کے علاقے امین آباد، طارق بن زیاد کالونی، گلشن آمنہ اور گلستان کاظم کے رہائشیوں نے پانی کی بندش کے خلاف ملیر ہالٹ کے اسٹاپ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر نیشنل ہائی وے جاے والی سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث انھیں مشکلات کا سامنا ہے اورمعمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں واٹرٹینکر مافیا سرگرم ہے اور یہ قلت جان بوجھ کر پیدا کی جا رہی ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام کے مطابق پانی کی عدم فراہمی دھابے جی پپمنگ اسٹیشن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ہے تاہم اس علاقے کے پانی کے مسئلہ کو کل تک حل کر لیا جائے گا۔ پولیس کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین پر امن طریقہ سے منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :