12 اپریل ، 2012
رباط. . . .مراکش میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مراکش میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مراکش کے جنوبی علاقے تان تان میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر بیل بوئنگ وی 22 آسپرے گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔