12 اپریل ، 2012
اسلام آباد. . . .سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی زیر حراست قیدیوں کی حالت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے زیر حراست قیدیوں کے ہلاکت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حراستی مرکز میں قید سات افراد کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ چار قیدی پہلے ہی مرگئے ہیں۔ اللہ کو کیا جواب دیں گے۔ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ آن رکارڈ کو نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔