12 اپریل ، 2012
مظفرآباد… لاہورسے کوٹلی آنے والی مسافر بس گل پور موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کوٹلی ازاد کشمیرکے قریب لاہور سے کوٹلی انے والی بس گل پورموڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں بس کے کنڈیکٹر سمیت دو افراد جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہوگئے،ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ بس میں موجود دیگر مسافروں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔