12 اپریل ، 2012
دمشق… شام میں تیرہ ماہ کے خون خرابے کے بعد جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔عرب لیگ کے خصوصی نمائندے کوفی عنا ن کی جانب سے شام کی حکومت کو آج کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس پر شامی نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کردے گی۔ تاہم کوفی عنان کو لکھے گئے خط میں واضح طور پر کہہ دیا گیا تھا کہ اگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے کوئی حملہ کیا گیا تو حکومت اس حملے کا جواب دینے کے لیے آزاد ہوگی۔