پاکستان
23 جنوری ، 2012

منصور اعجاز دبئی پہنچ گئے،فوج کا رد عمل دیکھ رہے ہیں،اکرم شیخ

منصور اعجاز دبئی پہنچ گئے،فوج کا رد عمل دیکھ رہے ہیں،اکرم شیخ

اسلا آباد… منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے اٹارنی جنرل کو جوابی خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کی لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کیلئے منصوراعجاز دبئی پہنچ گئے ہیں۔ اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں،منصوراعجاز کی سیکیورٹی کے متعلق اکرم شیخ نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ منصوراعجازکی وطن آنے پر پر فول پروف سیکیورٹی دی جائیگی، اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کیلئے منصوراعجاز دبئی پہنچ گئے ہیں، منصوراعجاز اورانکی فیملی اور وکلاء سے ٹیلی کانفرنس رابطے میں منصوراعجاز کے آنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا، اکرم شیخ کا کہناتھاکہمنصور کے نہ آنے سے متعلق اطلاعات میں صداقت نہیں ہے، اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ منصوراعجاز دیکھ رہے ہیں کہ فوج کا کیا ردعمل ہے۔

مزید خبریں :