12 اپریل ، 2012
نئی دہلی… بھارت کی ریاست گجرات میں فسادات کے دوران 23مسلمانوں کو ہلاک کرنیوالے18ملزمان کو عمر قید اورپانچ کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا گجرات کے ضلع آنند کی خصوصی عدالت نے سنائی ۔ ملزمان پر سال 2002میں ہونے والے گجرات فسادات میں اودے گاوٴں میں نو بچوں سمیت 23مسلمانوں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 18ملزمان کو عمر قید اور پانچ کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ،،مقدمے میں ملوث دیگر 23افراد کو رہا کردیا گیا ۔