پاکستان
12 اپریل ، 2012

سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات کیس کی سماعت

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے انتخابی اخراجات پر کنٹرول سے متعلق مقدمہ میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ان سو سے زائد حلقوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جہاں پولنگ میں 30 فیصد سے کم ٹرن آوٴٹ رہا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی اخراجات کے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت نے 30 فیصد سے کم ٹرن آوٴٹ والے 108 انتخابی حلقوں پر اٹارنی جنرل سے ریکارڈ طلب کیا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، حکومت نے نہیں، حکومت کی توجہ تو کہیں اور ہے،انہوں نے کہاکہ آئین مقدس ہے اس پر عمل ہونا چاہیے، شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات لائی جائیں،،مقدمے میں آج مسلم لیگ نون نے بھی اپنا جواب داخل کرایا، مقدمہ کی مزید سماعت اب پیر کو ہوگی۔

مزید خبریں :