پاکستان
12 اپریل ، 2012

قومی سلامتی کمیٹی کا امریکا سے تعلقات کی سفارشات پر غور

قومی سلامتی کمیٹی کا امریکا سے تعلقات کی سفارشات پر غور

اسلام آباد… قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں امریکا سے تعلقات کی نئی سفارشات کے مسودے کی تیاری پر غور جاری ہے زرائع کے مطابق نئی سفارشات کے مطابق نیٹو سپلائی میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ نیٹوسپلائی روٹ کو ڈرون حملوں سے مشروط نہیں کیا گیا ، ڈرون حملوں سے متعلقہ فیصلہ حکومت خود کرے گی۔ کمیٹی کے چئرمین رضا ربانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس کی کاروائی میں وقفہ کیا گیا ہے، اجلاس ساڑھے 4 بجے دوبارہ ہوگا۔رضا ربانی کے مطابق اجلاس میں نئی سفارشات کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہیں ، گذشتہ روز صدر زرداری سے ملاقات کے بعد انھوں نے کمیٹی کے اجلاس کا بائی کاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :