12 اپریل ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ملک میں زیر التواء بلدیاتی انتخابات سے متعلق صوبوں سے الیکشن شیڈول ، 30 اپریل کو طلب کرلیا ہے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کے مقدمہ کی سماعت کی، عدالت میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی موجود تھے ، عدالت نے حکم دیا کہ آئین کے آرٹیکلز 140 اور 132 کے تناظر میں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی جائے اور عدالت کو یہ الیکشن کرانے کے شیڈول سے متعلق تفصیلات 30 اپریل تک پیش کی جائیں۔