12 اپریل ، 2012
اسلام آباد… حکومت نے اپنی قانونی ٹیم میں اعلیٰ سطح کی اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے مولوی انوارالحق کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے ہٹاکر سیکریٹری قانون عرفان قادر کو اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق مولوی انوارالحق کو ایوان صدر میں مشیر مقرر کردیا گیا ہے ، حکومت نے موجودہ سیکریٹری قانون اور سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب عرفان قادر کو نیا اٹارنی جنرل بنادیا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کی سابق جج ، مسز یاسمین عباسی کو نیا وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف مقرر کیا گیا ہے ۔