پاکستان
12 اپریل ، 2012

پاک ایران گیس پائپ لائن ، سعودی عرب کا کوئی دباوٴ نہیں ، پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن ، سعودی عرب کا کوئی دباوٴ نہیں ، پاکستان

اسلام آباد… ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے سعودی عرب کا کوئی دباوٴ نہیں جب کہ سیاچن ، سرکریک اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل پاک بھارت مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہونے والی پاک بھارت سیکریٹری خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام کی ملاقات میں سیاچن سمیت تما م مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو اب اعتماد سازی کے اقدامات سے آگے بڑھنا چاہیئے۔ترجمان نے بتایا کہ شکاگو میں نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت مل چکی ہے لیکن پاکستان نے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مئی کے دوسرے ہفتے میں پاک برطانیہ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لینے لندن جائیں گے جب کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی توسیع کے معاملے کو وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکمے دیکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :