دنیا
12 اپریل ، 2012

بھارتی سپریم کورٹ کاغریب بچوں کاتعلیمی کوٹہ برقراررکھنے کاحکم

بھارتی سپریم کورٹ کاغریب بچوں کاتعلیمی کوٹہ برقراررکھنے کاحکم

نئی دہلی… بھارت سپریم کورٹ نے پرائیوٹ اسکولوں میں غریب بچوں کے لیے پچیس فی صد کوٹہ برقرار رکھنے کاحکم جاری کردیا۔ بورڈنگ اور اقلیتی اسکول اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے تعلیم حاصل کرنے کے حق کے قانون سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں پر لاگورہیگا۔قانون کے تحت ہرنجی اسکول کو غریب بچوں کے لیے بچیس فی صد نشستیں مختص کرنا ہوں گی تاہم اقلیتی اور بورڈنگ اسکول اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس قانون کا اطلاق آج سے ہی ہوجائے گا۔ راجستھان کی پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اس قانون کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ قانون ان کے حقوق پر اثر انداز ہورہا ہے۔ بھارت کے اس تاریخ ساز قانون کے تحت تعلیم کاحصول 6 سے14 سال تک کی عمر کے ہر بچے کے بنیادی حق کے طورپر تسلیم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :