پاکستان
12 اپریل ، 2012

قیدیوں کی حالت جاننے کیلئے فوج کے حراستی مراکز کے دورے کا حکم

 قیدیوں کی حالت جاننے کیلئے فوج کے حراستی مراکز کے دورے کا حکم

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے زیرتحویل اڈیالہ جیل کے سابق قیدیوں کی حالت جاننے کیلئے درخواست گزار وکیل کو فوج کے حراستی مرکز کا دورہ کرانے کا حکم دے دیا ہے ایجنسیوں کے زیر تحویل قیدیوں کے ہلاکت کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،عدالت نے سیکریٹری فاٹا کو کہاکہ طارق اسد ایڈووکیٹ کو حراستی مرکز لنڈی کوتل کا دورہ کراکے قیدیوں کی حالت دیکھنے کا موقع دیا جائے، عدالت نے سیکریٹری فاٹا کو قیدیوں کے صحت امور یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ ہم ملک دشمنوں کے خلاف ہیں لیکن انسانی عظمت تارتار نہیں ہونے دیں گے،جسٹس خلجی عارف نے کہاکہ قیدیوں کو چوہے پکڑنے والے جتنے کمروں میں رکھا جارہا ہے، بعد میں مقدمہ کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :