13 اپریل ، 2012
لورالائی . . . . بلوچستان کے ضلع لورالائی میں رکھنی کے قریب بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مسافر زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق بس مسافروں کو لے کر لورالائی سے ڈیرہ غازی جارہی تھی۔ رکھنی کے قریب نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس سے ایک مسافر بخت داد زخمی ہوگیا۔ لیویز اہل کاروں کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی مسافر کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔