13 اپریل ، 2012
واشنگٹن. . .امریکا نے پاکستانی پارلے منٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کے بعد کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ پائیدار ، اسٹریٹجک اور واضح تعلقات چاہتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے مختصر بیان میں کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے امریکا اور نیٹو کے ساتھ از سر نو تعلقات کے لئے 14 نکاتی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ امریکا اس سنجیدگی کا احترام کرتا ہے جس کے تحت پارلیمنٹ نے پاک امریکا تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔ مریکا پاکستان کے ساتھ ایسے تعلقات چاہتا ہے جو پائیدار، اسٹریٹجک اور زیادہ واضح خطوط پر ہوں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت پارلیمانی سفارشات پر حکومتِ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر یہ عمل جاری رکھے گی۔