پاکستان
13 اپریل ، 2012

خیبرایجنسی : حکام کا بازار ذخہ خیل کا دورہ

ذخہ خیل. . . .خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے بازار ذخہ خیل سے شدت پسندوں کے خاتمے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے علاقے کا دورہ کیا۔تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف مسلسل پانچ سال تک کارروائی کے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈنٹ کرنل فیاض اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ذخہ خیل کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔ حکام نے قبائلی عمائدین کو قیام امن کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کا یقین دلایا۔

مزید خبریں :