13 اپریل ، 2012
لاہور. . . . نیب پنجاب نے ریلوے کا اسکریپ چوری کے الزام میں لاہور کے علاقے مصری شاہ سے گرفتار ملزم زاہد بٹ کی نشاندہی پر ایک اہم سیاسی شخصیت کے قریبی عزیز سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مزید 400 ٹن لوہا برآمد کر لیا۔ نیب پنجاب کی نشاندہی پرریلوے پولیس نے مصری شاہ میں چھاپے مار کرریلوے کاچوری شدہ 230 ٹن لوہا اور اسکریپ برآمدکیااورایک گودام کے مالک زاہد بٹ کو گرفتار کیا۔ملزم زاہد بٹ کی نشاندہی پر نیب حکام نیملک کی اہم شخصیت کے قریبی عزیز میاں قاسم،احد بٹ،نبیل بٹ اور محمداسحاق کو گرفتارکر کے ریلوے گودام سے چوری ہونے والا مزید 400 میٹرک ٹن سکریپ بھی برآمدکر لیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے ریلوے اسکریپ کی فروخت میں گھپلوں کے الزام میں جی ایم ریلوے سعید اختر سمیت بعض افراد کو پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے۔