13 اپریل ، 2012
نیویارک. . . . دہشتگردوں کی مدد کے الزام میں گرفتار البانوی شہری نے اعتراف جرم کرلیا ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دہشتگردوں کی مدد کے الزام میں گرفتار البانوی شہری نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔امریکی حکام کا کہناہے کہ 27 سال کے اگرون ہس بجرامی نے پاکستانی وا فغان دہشتگرد گروپوں کو1ہزار ڈالر سے زائد بھجوائے اور وہ خود بھی پاکستان جا کر جہاد میں حصہ لینا چاہتا تھااور شہادت کا خواہش مند تھا۔اگرون کو 2011میں نیویارک ایئرپورٹ پر ترکی جانے والی پرواز سے گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق البانوی شہری اگرون کو 15سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔