پاکستان
13 اپریل ، 2012

فیصل آباد:جڑانوالہ ٹول پلازہ پر فائرنگ ، 7 افراد زخمی

فیصل آباد:جڑانوالہ ٹول پلازہ پر فائرنگ ، 7 افراد زخمی

فیصل آباد… فیصل آباد کے قریب رات گئے جڑانوالہ ٹول پلازہ پر فائرنگ سے7 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزمان مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ کے ملازمین معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔ اچانک تین گاڑیوں میں سوار افراد وہاں آئے اور فائرنگ کردی۔ ٹول پلازہ کے عملے کے 7 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرالائیڈ اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹول پلازاکے زخمی سیکیورٹی گارڈ غضنفر نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آوروں میں سے کچھ نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہن رکھی تھی۔

مزید خبریں :