دنیا
13 اپریل ، 2012

اٹلی کے آتش فشاں نے راکھ، دھواں اگلنا شروع کردیا

اٹلی کے آتش فشاں نے راکھ، دھواں اگلنا شروع کردیا

روم … اٹلی کا آتش فشاں ایٹناetna ایک بار پھر پھر متحرک ہوگیا، جس کے بعد اس سے راکھ اور دھواں نکلنا شروع ہوگیا ہے۔ آتش فشاں ایٹنا جنوری دو ہزار گیارہ سے سے پچیس بار متحرک ہوچکا ہے، اس بار بھی اس سے دھواں اور لاوہ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے قریبی گاوٴں زفرینہ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انتطامیہ کے مطابق اب تک لاوہ نکلنے سے املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو اور نہ ہی قریبی آبادی سے کوئی انخلا نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :