کاروبار
13 اپریل ، 2012

فیصل آباد کی صنعتوں کو تین روز کیلئے گیس کی سپلائی معطل

فیصل آباد کی صنعتوں کو تین روز کیلئے گیس کی سپلائی معطل

فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو تین روز کیلئے گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں پیدواری عمل رک گیا اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے فیصل آباد کی صنعتوں کیلئے 9 تا 13 اپریل تک چار روز کیلئے گیس بحال کی تھی جو آج صبح تین روز کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث فیصل آباد ریجن کے 450 سے زائد صنعتی اداروں میں پیدواری عمل بند ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی ہے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت صنعتوں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرے۔

مزید خبریں :