01 جولائی ، 2014
راولپنڈی.........راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔