01 جولائی ، 2014
لاہور........وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور پر عزم ہے،اتحاد کی قوت سے ملک کو امن کا گہوارہ بنایاجائے گا ۔لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک افواج وطن عزیز کی بقاء،سلامتی اور استحکام کے لیے دشمنوں سے برسر پیکار ہیں، قوم کو اپنی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بہادری اور جرأتوں پر فخر ہے، مصیبت میں گھرے خیبر پختون خواہ کے بے گھر بہن بھائیوں سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔