02 جولائی ، 2014
پشاور......پشاور میں پولیس نے کاررواءی کرتے ہو ئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے سیفن چوکی کے قریب ایک مشکوک کارکو روکا گیا،تلاشی پرگاڑی سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس پر4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ کار سے 5 کلو بارود،2دستی بم،ایک کلاشنکوف اور 3پستول برآمد ہو ئے۔ گرفتار افراد کا تعلق نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔