پاکستان
02 جولائی ، 2014

تحفظ پاکستان بل 2014 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

تحفظ پاکستان بل 2014 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد.....تحفظ پاکستان بل 2014 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران تحفظ پاکستان بل 2014 منظوری کے لیے پیش کردیا گیا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ سینیٹ نے پیر کو تحفظ پاکستان بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی،قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر کے دستخط ہوں گے اور تحفظ پاکستان کا بل قانون بن کر نافذ العمل ہو جائے گا۔ بل کے متن میں کہاگیا ہے کہ تحفظ پاکستان بل 2 سال کے لیے نافذ العمل ہوگا، گولی چلانے کی صورت میں گریڈ 15 یا مساوی مجاز افسر اجازت لینا ہو گی، اور کسی بھی شر پسند پر گولی چلانے سے قبل اسے وارننگ دینا ہو گی، گرفتار شخص کو 60 روز تک حراست میں رکھا جاسکے گا،اس قانون کےتحت کسی شخص کوحراست میں لینے کیلیے وارنٹ کی پابندی نہیں ہوگی، گرفتار شخص کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا۔ بل کے متن کے تحتموبائل فون کا ریکارڈ قابل قبول شہادت ہوگا۔ پاکستانی سرزمین سےکسی دوسرےملک کیخلاف کارروائی کرنےوالااس قانون کی زدمیں آئے گا۔ اس قانون کے تحت کسی شخص کو 20 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔

مزید خبریں :