02 جولائی ، 2014
اسلام آباد.....وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور حکومت ایک پیج پرہیں، فاٹا میں فوجی آپریشن کو زیادہ موثرکیا جارہا ہے تاکہ اس کا ردعمل کراچی میں نہ آئے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں تین چار مہینے سے آپریشن کامیابی سے جاری ہے،فاٹا میں فوجی آپریشن کو زیادہ موثرکیا جارہا ہے تاکہ اس کا ردعمل کراچی میں نہ آئے ۔