02 جولائی ، 2014
لاہور........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان کے نام پر شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کے بل کی منظوری انتہائی افسوس ناک ہے ۔ یہ بل آئین کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں جماعت کے ذمے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحفظ پاکستان بل سویلین حکومت کا ایسا فیصلہ ہے جس کی مثال آمرانہ دور میں بھی نہیں ملتی، اس بل کے ذریعے ریاستی اداروں کے لیے بلاروک ٹوک قتل کا دروازہ کھل جائے گا۔ عدالت عظمیٰ کو کسی صورت اس بل کو قبول نہیں کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی تحفظ پاکستان بل کے خلاف آواز اُٹھانی چاہیے۔