02 جولائی ، 2014
کراچی........سینئر صحافیوں نے جیونیوز کی نشریات کی عدم بحالی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل کی غیر قانونی بندش جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے۔ جیونیوز کی عدم بحالی کے خلاف صحافیوں نے احتجاجا سڑک پر روزہ افطار کیا۔جیو نیوز کی نشریات کی عدم بحالی کے خلاف کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹ اور پی ایف یو جے کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جیو کی بندش کے خلاف آواز بلند کی۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل کی غیر قانونی بندش جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے۔اس موقع پر صحافیوں نے احتجاجاً سڑک پر روزہ افطار کیا اور اعلان کیا کہ جیو نیوز کی نشریات کی مکمل بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔