پاکستان
02 جولائی ، 2014

جیو نیوز کی غیر قانونی بندش کے خلاف پشاور میں احتجاج

جیو نیوز کی غیر قانونی بندش کے خلاف پشاور میں احتجاج

پشاور.......جیونیوز کی بندش کے خلاف پشاور میں صحافیوں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا، صحافیوں نے جیونیوز کی نشریات مکمل طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ جیونیوزکی بندش کے خلاف پی ایف یوجے کی کال پرپشاورکی صحافی برادری بڑی تعدادمیں پریس کلب میں جمع ہوئی اورجیونیوزکی بندش کے خلاف پانچویں روزبھی احتجاج جاری رکھا۔صحافیوں نے حکومت اورپیمرامخالف نعرے بازی کی۔صحافیوں کامؤقف تھاکہ جیونیوزپندرہ روزبندش کی سزامکمل کرچکاہےلیکن اس کے باوجودجیونیوزکی نشریات کا بحال نہ ہوناحکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔صحافیوں نے مطالبہ کیاکہ جیونیوزکی بندش آزادی صحافت پرکڑی پابندی ہے۔ انہوں نے پابندیوں کے خلاف طویل جدوجہدکے عزم کااظہارکیا۔

مزید خبریں :