پاکستان
02 جولائی ، 2014

جیو نیوز کی غیر قانونی بندش پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، افضل بٹ

جیو نیوز کی غیر قانونی بندش پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، افضل بٹ

اسلام آباد ........پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کی غیر قانونی بندش پر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، کیبل آپریٹرز نے 24 گھنٹوں میں جیونیوز کو اس کے اصل نمبرز پر مکمل بحال نہ کیا تو جمعہ کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ پورے ملک کی طرح اسلام آباد اور راول پنڈی کے صحافی بھی جیو نیوز کی غیر قانونی بندش پر سراپا احتجاج ہیں۔ نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کو پانچ روز ہو چکے ۔ صحافی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیبل آپریٹرز ہٹ دھرمی ختم کریں اور نیوز جیوز کو اصل نمبرز پر بحال کریں،کسی ادارے کو، کسی حکومت کو، کسی کیبل والے کو یہ حق نہیں کہ وہ جیو کو بند کرے، یا کوئی ایسا علاقہ قائم کردیا جائے جو کہ نوگو ایریا ہو اور وہاں جنگ اور دی نیوز کو بند کردیا جائے، جب جیو نے سزا کاٹ لی، جرمانہ دے دیا، تو یہ ثابت ہوگیا کہ انہوں نے قانون کو مانا، اب حکومت اور پیمرا کو بھی چاہیئے کہ وہ جیو نیوز کو انہی نمبروں پر کھلوائے جہاں یہ پہلے تھا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شہریار خان کہتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ہمیں کبھی بھی نہ کوئی ڈرا سکا، نہ دبا سکا، نہ جھکا سکا، ماضی کی مثالیں سامنے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، ورنہ ہماری جدوجہد تیز ہوجائے گی۔ احتجاجی کیمپ میں صحافیوں نے جیو نیوز اور حامد میر کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مزید خبریں :