03 جولائی ، 2014
پشاور......انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختون خوا نے ناقص کارکردگی پر ڈی پی او تورغرکو اوایس ڈی اور ڈی ایس پی سٹی پشاور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن افسران کو سزادی گئی ہے ان میں ضلع تورغر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرافتخارالدین کو ناقص کارکردگی پر اوایس ڈی بنادیاگیا۔ اور اس کی جگہ ایس پی کاونٹرٹیررزم ایبٹ آباد عبدالصبور کو ڈی پی او تورغر لگا دیا گیا۔آئی جی نے ڈی ایس پی سٹی پشاور اسلم نواز مروت کو عوامی شکایات پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئےہیں۔