03 جولائی ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق وفاقی وزیر سنیٹر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ پاک فوج سے یک جہتی ضروری ہے وہ قوم کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، سابق صدر جنرل پرویزمشرف نےپاک فوج سےاظہاریکجہتی کی بات کی ہے، ہم قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پرتمام سیاسی جماعتوں کےپاس جارہےہیں اور اسی حوالے سے جنرل پرویز مشرف کے پاس آئے ہیں امید ہے کہ وہ یاتو خود شرکت کرینگے اور اگر کسی وجہ سے نہ آسکے تو انکی جماعت کا کوئی رہنما اس میں شرکت کریگا۔جمعرات کی شب سابق صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر خان غوری نے مزید کہا کہ عوام پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلیےجلسےمیں شرکت کریں،جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوجلسےمیں شرکت کی دعوت دیں گے۔