پاکستان
23 جنوری ، 2012

مشتبہ دوا غیر معیاری قرار، دوا ساز فیکٹری سیل

مشتبہ دوا غیر معیاری قرار، دوا ساز فیکٹری سیل

لاہور… پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی دی جانے والی ایک دوائی کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے غیرمعیاری قرار دیدیا،رپورٹ سامنے آنے پرمیڈیسن فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ لاہور کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیہ کے لئے بھیجی گئی20 ملی گرام کی کارڈیو واسٹن پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کولیسٹرول کم کرنے کے لیے مریضوں کو دی جاتی تھی۔دوائی کے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں بعض مہلک اجزاء شامل ہیں جو مریضوں کی ہلاکت کا باعث بنتے ہیں۔ تجزیے کے دوران ان گولیوں پر ہلکے براؤن رنگ کے دھبے بھی پائے گئے،لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد فارماسوٹیکل کمپنی میں موجود دوائی کا اسٹاک قبضے میں لے کر فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔

مزید خبریں :